کورونا وائرس کے باعث تھیٹر انڈسٹری بھی مالی بدحالی کا شکار


لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹر انڈسٹری بھی شدید مالی بدحالی کا شکار ہو گئی.

اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اسٹیج فن کاروں نے بجٹ سے بہتری کی امیدیں جوڑ لی ہیں۔ تھیٹر فنکار آئندہ بجٹ میں انڈسٹری کے لیے بڑی ریلیف کے خواہاں ہیں کیونکہ تھیٹر پر مسلسل تالے اور روز بروز بڑھتے اخراجات سے تھیٹر فنکار بھی پریشان ہیں۔

مالی مشکلات سے دوچار فن کار کہتے ہیں کہ حکومت نے اب تک کسی قسم کی امداد کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں مسائل ختم کرنے کیلئے پالیسی لائی جائے کیونکہ ہمارے لیے کھانا پینا اور گھر کا کرایہ دینا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت اس بجٹ میں ہمارے لیے کسی پیکج کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا کے باعث جِم اور فٹنس کلب بند مگر آن لائن فٹنس کلاسز کا آغاز

اسٹیج ڈرامہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں اب اس وقت مشکل میں حکمران ہماری مدد کریں کیونکہ ہماری انڈسٹری کو مدد کی ضرورت ہے۔

تھیٹرز سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت ملتی تو حالات مختلف ہوتے۔

اسٹیج پر چھائی ویرانی سے پریشان تھیٹر فنکاروں نے آنے والے بجٹ سے امیدیں لگا لی ہیں کہ شاید حکام اس میں ان کے لیے کسی بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔


متعلقہ خبریں