اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے کرم سے میرے بچے اور میں بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قدرت کی طرف سے جاری امتحان کا ہمیں صبر اور استقامت سے سامنا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام احباب کی خصوصی دعائوں کا شکر گزار ہوں۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرما۔
اللہ پاک کے کرم سے میرے بچے اور میں بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تمام احباب کی خصوصی دعائوں کا شکر گزار ہوں۔
قدرت کی طرف سے جاری امتحان کا ہمیں صبر اور استقامت سے سامنا کرنا ہے۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرما۔۔
آمین pic.twitter.com/A6Dyopnegn— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) May 2, 2020