طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ ہماری تیکنیکی ٹیم اب اس بے نتیجہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جو متعلقہ فریقین کے درمیان کل سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ہم نے اپنی تکنیکی ٹیم کو کابل بھیجا تاکہ وہ اپنے قیدیوں کی شناخت کر سکے۔
(2/2)
But, unfortunately, their release has been delayed under one pretext or another till now. Therefore, our technical team will not participate in fruitless meetings with relevant sides starting from tomorrow.— Suhail Shaheen (@suhailshaheen1) April 6, 2020
خیال رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی 10 مارچ تک شروع ہو جائے گی۔
امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔ اس کے بدلے طالبان بھی اپنی قید میں موجود ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے۔
افغانستان میں جاری سیاسی چپقلش کے باعث قیدیوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ ہفتے سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔