سوئی سدرن گیس کمپنی نے سائٹ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سائٹ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی  ہے۔ 

یہ بات آج صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم پاریکھ نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتائی ہے۔

سلیم پاریکھ نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے سائٹ کے علاقے میں موجود  صنعتوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے کہا کہ پیداواری عمل رکنے سے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سائٹ کی صنعتوں کو 15دن سے گیس کی فراہمی بندہے اور سائٹ کے صنعتکاروں نے گیس بندش کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

سلیم پاریکھ نے کہا کہ سائٹ کے تاجروں نے مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس بحالی کامطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ ایس ایس جی سی کی بدانتظامی کی وجہ سے سائٹ کی صنعتوں کویومیہ2.5ارب روپے کا نقصان ہورہاہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس سائٹ صنعتی علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتوں کو شکایت کرنے کے باوجودصورتحال بہتر نہیں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط، گیس کی فراہمی معمول پر لانے کا مطالبہ


متعلقہ خبریں