ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان کو جیت کے لیے136 درکار

فوٹو: پی سی بی


دبئی: ابو ظہبی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے خاتمے پر پاکستان نے بنا کسی نقصان کے 37 رنز بنائے جبکہ جیت کے لیے اسے 139 رنز کی ضرورت ہے۔

تیسرے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 249 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کھیل کے تیسرے روز جیت راول نے 46، کین ولیم سن نے 37 اور ٹام لیتھم صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے 153 رنز کے جواب میں 227 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جب کہ کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے تھے۔

دوسرے دن کا کھیل

دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو  اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر  کریز پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے 64 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور 91 رنز تک پہنچایا جس کے بعد حارث سہیل 38 رنز بنا کر لیگ اسپنراش سوڈھی کی گوگلی کا شکار بنے۔

ٹرینٹ بولٹ نے وکٹ گرنے کے پریشر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے ہی اوور میں نے اظہر علی کو بھی چلتا کیا اظہر علی کی اننگز محض 22 رنز پر ہی محدود رہی۔

پانچویں وکٹ کے لیے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور بابر اعظم نے 83 رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد اسد شفیق 43 رنز بنا کر ٹرنٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کو جس وقت کریز پر استحکام کی ضرورت تھی اسی وقت کپتان سرفراز احمد انتہائی غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیلتے ہوئے دو رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پہلے دن کا کھیل

میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ 39 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی پاکستانی بالرز کا شکار ہو گئے تھے اور پوری ٹیم صرف 153 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے تاہم کپتان ولیمسن نے 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے  یاسرشاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کو راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں