انسدداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے حکم دیا کہ ملزم کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دفتر اصل مالک کے حوالے کیا جائے۔
کراچی پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔
مرید عباس قتل کا مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست وکیل صفائی کی جانب سے کراچی کی مقامی عدالت میں دائرکی گئی۔
تفتیشی افسر نے دلائل دیئے کہ ملزم عاطف زمان نے 91 کروڑ روپے کھانے کے لیے مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے چالان جمع کرانے کے لئے ایک روز کی حتمی مہلت دے دی۔


