مرید عباس قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

کراچی:نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کے نامزد ملزم اور بزنس پارٹر عاطف زمان نے دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے اور کیس سیشن کورٹ متنقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

مرید عباس قتل کا مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست وکیل صفائی کی جانب سےکراچی کی مقامی عدالت میں دائرکی گئی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم کے وکیل کی درخواست پر فریقین سےجواب طلب کرلیاہے۔ ملزم کےوکیل نےکہا کہ کیس کی دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔

مقتول کی پوسٹ مارٹم رپوٹ بھی فراہم نہیں کی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسرکو تمام دستاویزات فراہم کرنےکا حکم دےدیا۔ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کو مرید عباس کےقتل میں نامزد ملزم عاطف زمان نے سیشن عدالت میں قتل کےجرم اسےاعتراف کرنےسےانکارکردیا۔تھا۔
پولیس کی جانب سے عاطف زمان کو مرید عباس اورخضرحیات کےقتل کےالزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

16 اگست کو سیشن عدالت میں تفتیشی افسرعتیق الرحمان کی جانب سے چالان جمع کراتےہوئےمقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔

20 اگست کوعدالت نےمقدمہ کا چالان منظورکرتےہوئےمقدمہ کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت منتقل کردیا۔

یاد رہے 9 جولائی2019  کو اینکرمرید عباس کوکراچی کے علاقے  ڈیفنس میں قتل کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنیکی استدعا منظور


متعلقہ خبریں