شرجیل خان میچ ونر ہیں، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک کلک نہ کرنے والے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ تیز بلے بازی کرتے ہیں اور میچ ونر ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے بلے بازی کے انداز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

لاہور قلندرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھا ہم بیک کیا ہے اور ان کا اچھا کومینیشن بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وہ لمحہ جب لاہور کے کپتان اپنے ہی کھلاڑیوں کے نام بھول بیٹھے

انہوں نے کہا کہ بین ڈنک بہت اچھا کھیلے ہیں، ہم نے پلانز بنائے ہیں کوشش کریں گے کہ ان پر عمل کریں۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہم نے پلان صرف ڈنک کے لیے نہیں بنایا لاہور کے پاس اور بھی میچ ونرز ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ اب بھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ٹاپ ٹو کون ہوگا، جو ٹیم اچھا مومنٹم پکڑے گی وہ آگے تک جائے گی۔

یہ بھی جانیں: بابر کی شاندار بلے بازی، کنگز چھ وکٹوں سے فتح یاب

عماد وسیم نے کہا کہ ہم لوگ کل کے میچ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ہوم گراؤنڈ میں اچھا کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کل کا میچ بہت اہم ہے ہم ٹاپ فور کا سوچ رہے ہیں ٹاپ ٹو کا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری ٹیمیں بہت بیلنس ہیں، لاہور کو میں نے کبھی بھی آسان نہیں سمجھا، اگر اعداد وشمار دیکھیں تو غیر ملکی کھلاڑی زیادہ اچھا کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں