وفاقی کابینہ کا چوتھا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا چوتھا اجلاس آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا چوتھا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں لوٹی دولت واپس لانے کے حوالے سے ٹاسک فورس کی رپورٹ سمیت نو نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔

معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر لوٹی ہوئی ملکی دولت کی واپسی کے طریق کار پر کابینہ کو بریف کریں گے، مزید برآں کفایت شعاری مہم کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق بات چیت بھی ہوگی اور وزارتوں سے متعلق مختلف امور کو بھی دیکھا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فروغ نسیم، طارق بشیر چیمہ، نور الحق قادری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیخ رشید سمیت دیگر وزراء شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں