الخدمت فاؤنڈیشن یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب


اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ رضاکار پروگرام کے تحت آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ 16 دسمبر کو ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہو گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضاکار پروگرام کے تحت آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، منیجنگ ڈائریکٹر الخدمت گلوبل شاہد اقبال اور دیگر ذمہ داران سمیت یوتھ سوسائٹیز کے نمائندگان اور مختلف کالجز اور جامعات سے الخدمت کے یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ 16دسمبر کو ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔ مختلف سیشنز پر مشتمل الخدمت یوتھ گیدرنگ میں مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ وطالبات، نامور موٹیویشنل اسپیکرز، خدمت خلق کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو الخدمت یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

شاہد اقبال نے کہا کہ اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یوتھ گیدرنگ آپ کے لیے زندگی کا ایک بہترین تجربہ ثابت ہو گا جس سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں