’’خاص میزبان،خاص پکوان‘‘ اطالوی سفیر کے ہاتھوں کا ناشتہ، کھلایا بھی، سکھایا بھی

اطالوی سفارتخانے کے زیر اہتمام فوڈ ویک، سفیر نے طلبہ کو پاستا بنانا سکھایا

’’خاص میزبان،خاص پکوان‘‘ اطالوی سفیر کے ہاتھوں کا ناشتہ، کھلایا بھی، سکھایا بھی۔۔اطالوی سفارتخانے کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھانوں کے شوقین افراد کیلئے ‘اطالوی کھانوں کے ہفتے’ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

پاکستان میں اطالوی سفارتخانے کی طرف سے اسلام آباد میں اطالوی کھانوں کے ہفتے کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر اطالوی سفیر اینڈریاس فیریریز سمیت طلبہ اور چیف شیف بھی تربیتی سیشنز کا حصہ بنے۔

پاکستان میں آئی ٹی اے دفتر کا قیام، دو طرفہ تجارت بڑھے گی، اطالوی سفیر

اطالوی کھانوں کے تربیتی سیشنز کا انعقاد سفیر اینڈریاس فیریریز اور انکی اہلیہ البانا فیریریز کی سربراہی میں کیا گیا۔  تربیت کے آخری سیشن میں خود اطالوی سفیر نے بھی سیشنز دیے، انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے پاستہ بنایا، طلبا کو سکھایا اور مہمانوں کو کھلایا۔ کھانوں کی خاص بات تھی کہ یہ زیتون کے تیل میں بنائے گئے۔۔

اطالوی سفارت خانے کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشایے کا بھی اہتمام کیا گیا


متعلقہ خبریں