آدھے سے زیادہ پاکستانی پی ایس ایل میچیز نہیں دیکھتے، سروے


گیلپ پاکستان سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ پاکستانیوں (51 فیصد) نے پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ نہیں دیکھا۔

سروے میں ملک بھر سے قومی سطح پر بالغ مردوں اور خواتین سے سوال پوچھا گیا  کہ کیا انہوں نے پی ایس ایل  کا کوئی مکمل یا جزوی طور پر کوئی میچ دیکھا؟

جواب میں 49 فیصد پاکستانیوں نے ’’ ہاں ‘‘ کہا جبکہ 51 فیصد پاکستانیوں نے ’’نہیں‘‘ میں جواب دیا۔

گیلپ انٹرنیشنل سے الحاق شدہ گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے یہ سروے مکمل کیا جبکہ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے نتائج جاری کیےگئے۔

سروے میں ملک کے چاروں صوبوں کے شہری اور دیہی علاقوں کے 563 مرد و خواتین سےرائے لی گئی۔ سروے پر اعتماد ہونے کا تخمینہ 95 فیصد رہا جبکہ غلطی کا امکان دو سے تین فیصد کے درمیان ہے۔ سی اے ٹی آئی وہ طریقہ کار ہے جس سے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کو زیادہ مقبول قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں