صحافیوں کو درپیش مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس


لاہور کی فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی میں ” پیس جرنالیزم” اور انٹرنیشنل رپورٹنگ کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی صحافی، اسکالرزاور ادیبوں سمیت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلز نے درپیش مسائل اور ان کے حل کےلیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فارمن کرسچن کالج میں ہونے والی ورکشاپ ایف سی سی یو کے شعبہ ماس کمیونکیشن اور ناروے کی نامور اوسلو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

بین الاقوامی سکالرز نے ترقی یافتہ ممالک میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو درپیش مسائل اور خطے میں امن کے فروغ دینے پر بات کی۔

ورکشاپ میں اوسلو یونیورسٹی کی جرنیلیزم اسٹیڈیز کی پروفیسر ڈاکٹر الزبتھ ایڈ، نارویجن صحافی اولگا سٹوک، آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی آسٹریلیا کی ڈاکٹر الیگزینڈراویک، ڈاکٹر کرسٹورفر گیلاوے، عطاء انصاری، ڈاکٹر عبیر سعدی، بیوروچیف ہم نیوز لاہور شیراز حسنات، اسکالرفاروق سلہریا،لاہورآرٹس کونسل کی چیئرپرسن منزہ ہاشمی، ، پنجاب کے چیف انفارمیشن آفیسر کمشنر محبوب قادر شاہ، ریجینل جنرل مینجر پیمرا اکرام برکت، صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہانزیب خان اور ایف سی سی یو ڈین ہیومینٹیرینزڈاکٹر الطاف اللہ خان سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی اسکالرز نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں ریکٹر ایف سی سی یو ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن نے شرکت کی اور شرکا میں اسناد تقسیم کی۔ ریکٹر کی جانب سے ڈین ہیومینیٹیز ڈاکٹر الطاف اللہ خان اور چیئرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ ریچل حسن کی کاوشوں کو بھی سراہاگیا۔


متعلقہ خبریں