چکوال: تلہ گنگ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

چکوال: تلہ گنگ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

چکوال: چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔

تلہ گنگ کے علاقے ٹمن روڈ ڈھوک اعوان پر دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے 2 سے زائد دکانوں اور کئی افراد کو لوٹ لیا۔  ملزمان المدینہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے مالک علی احمد سے لاکھوں روپے کی نقدی، دو گاڑیوں کے کاغذات اور 2021 ماڈل کی نئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

دکان میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں نقاب پوش 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکان مالک کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ان پر بندوقیں تان لیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ڈاکو قریب موجود ایک اور جنرل اسٹور میں داخل ہوئے اور وہاں سے بھی نقدی لوٹ لی جبکہ دکان میں موجود افراد سے موبائل فون بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

دکان مالک کا کہنا ہے کہ ٹمن روڈ ڈھوک اعوان کے اطراف کے علاقوں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں