وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج کل صوبے میں بھیس بدل کر دورے کر رہے ہیں اور کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
آج وہ بھیس بدل کر ڈپٹی کمشنر آفس گئے اور عام شہریوں کیساتھ لائن میں کھڑے ہوکر بغور جائرہ لیتے رہے۔ انہوں نے چہرے پر ماسک اور سر پر سفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔
محمود خان نے لائسنس برانچ کے کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ موقع پر ہی وزیراعلیٰ نے دو اہلکار کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خود عوام کے درمیان جاکر جائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان گزشتہ چند دنوں سے بھیس بدل اسپتالوں اور پولیس ناکوں کے دورے کر رہے ہیں۔