پنجاب اسمبلی میں مارننگ شوز پر پابندی کی قرارداد

پنجاب اسمبلی میں مارننگ شوز پر پابندی کی قرارداد | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستانی میں نجی ٹیلی ویژن چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز پر پابندی کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نگہت شیخ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان شوز پر پابندی عائد کی جائے۔

خاتون رکن اسمبلی نگہت شیخ نے موقف اپنایا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹی وی چینلز کےمارننگ شوز میں ہماری روایات کو مسخ کیا جارہا ہے۔

قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان مارننگ شوز نے ہماری اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہ پروگرامات باقاعدہ طور پر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

قرارداد میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز پر پابندی عائد کرے۔

مارننگ شوز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کا عکس - ہم نیوز
مارننگ شوز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کا عکس – ہم نیوز

صوبائی اسمبلی کی جانب سے قرارداد منظور کی جاتی ہے تو پنجاب بھر میں ٹیلی ویژن پر مارننگ شوز نہیں دکھائے جا سکیں گے۔

پاکستان کے نجی چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز اپنے مواد اور پیشکش کے انداز کی وجہ سے متنازعہ تصور کئے جاتے ہیں۔

چند روز قبل بھی کچھ خواتین کی جانب سے ایک نجی ٹی وی پر مارننگ شو کے دوران پیش کردہ متنازعہ مواد کی وجہ سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تھا۔ جس کے بعد مذکورہ شو پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں