منظور حسین میمن کو ان کے عہدے سے ریٹائرڈ کرنے کا اعلان

ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری


کراچی: چیف کلیکٹر کسٹمز منظور حسین میمن کو ان کے عہدے سے ریٹائرڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائرڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں 7 فروری 2019 کو عہدے سے ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

منظور حسین میمن کو یکم مارچ 2017 کو چیف کلیکٹر ساؤتھ انفورسمنٹ تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل ایف بی آر میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان میں اضافہ کیا جائےگا جبکہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک کی آبادی کا 0.1 فیصد حصیہ ٹیکس کی ادائیگی کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں