• LIVE
    WED MAY 13 2026 | 08:29 AM

    ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اولین ترجیح، ٹرمپ نے امریکی عوامی مشکلات ثانوی قرار دے دیں

    جوہری ہتھیار سے روکنا ضروری ہے کیونکہ اس سے امریکا کو خطرہ لاحق ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس
    ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اولین ترجیح، ٹرمپ نے امریکی عوامی مشکلات ثانوی قرار دے دیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی اصل ترجیح ایران کے ساتھ جاری تنازع کا خاتمہ اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اسی لیے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے فیصلوں میں امریکی عوام کی مالی مشکلات اہمیت نہیں رکھتیں، میری اصل ترجیح ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی اولین ذمہ داری امریکی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

    صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ ناقدین نے امریکی عوام کو درپیش مالی مشکلات سے متعلق بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    جنگ کے دوران یو اے ای نے بھی خفیہ طور پر ایران پر حملے کئے ، امریکی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ امریکی صدر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں،  صدر ٹرمپ 9 سال بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں ، آخری بار بطور صدر ٹرمپ نے ہی 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا۔

  • WED MAY 13 2026 | 08:57 AM

    ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے، کانگریس رکن کا اعتراف

    مختلف امریکی جنگی طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا، جن میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں
    ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے، کانگریس رکن کا اعتراف

    امریکی کانگریس میں ایک حالیہ سماعت کے دوران ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے اس معاملے پر سخت سوالات کیے، تاہم انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور متعدد سوالات پر مبہم مؤقف اختیار کیا۔

    ایڈورڈ کیس نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی ویب سائٹ “دی وار زون” کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس کے مطابق 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار فضائی مشنز انجام دیے۔تاہم اس دوران امریکا کے 39  طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عرصے کے دوران مختلف امریکی جنگی طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا، جن میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

    مزید یہ بھی کہا گیا کہ جدید ایف-35 اے اسٹیلتھ طیارہ ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ رپورٹ کے مطابق بعض امریکی طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔

    رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ کچھ امریکی عسکری اثاثوں کو مخالف فورسز کے قبضے میں جانے سے روکنے کے لیے خود تباہ کیا گیا۔ تاہم ان تمام دعوؤں کی اب تک کسی آزاد یا سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • TUE MAY 12 2026 | 01:25 PM

    جنگ کے دوران یو اے ای نے بھی خفیہ طور پر ایران پر حملے کئے ، امریکی اخبار کا دعویٰ

    لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو حملے کے بعد بند کرنا پڑا ، وال سٹریٹ جرنل
    جنگ کے دوران یو اے ای نے بھی خفیہ طور پر ایران پر حملے کئے ، امریکی اخبار کا دعویٰ

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران کے اندر کئی حملے کیے۔

    رپورٹ کے مطابق ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑکنے کے بعد ریفائنری کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ اپریل کے اوائل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔

    نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی؛ دفتر خارجہ نے امریکی میڈیا کی رپورٹ مسترد کر دی

    اخبار کے مطابق ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ 2800 حملے یو اے ای پر کیے جو اسرائیل پر کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔

    پاکستان کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق ان حملوں سے یو اے ای کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا، ملازمین کی برطرفیوں اور جبری رخصتیوں میں اضافہ ہوا، ملک کی سکیورٹی حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی آئی۔

  • TUE MAY 12 2026 | 10:18 AM

    نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی؛ دفتر خارجہ نے امریکی میڈیا کی رپورٹ مسترد کر دی

    باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط مسلسل جاری ہیں، ترجمان
    نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی؛ دفتر خارجہ نے امریکی میڈیا کی رپورٹ مسترد کر دی

    پاکستان نے نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی میڈیا ‘سی بی ایس نیوز’ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دے دیا ہے۔

    دفترِ خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران دونوں ممالک کے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تھے۔ ان طیاروں کی آمد کا واحد مقصد مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سیکیورٹی ٹیموں اور انتظامی اسٹاف کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

    ترجمان کے مطابق، بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ مذاکراتی مراحل کے لیے عارضی طور پر پاکستان میں ہی موجود رہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط مسلسل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے لیے لاجسٹک اور انتظامی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے اور ان کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان نے ایک غیر جانبدار اور ذمہ دار سہولت کار کے طور پر ہمیشہ شفافیت برقرار رکھی ہے اور وہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات کے فروغ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

  • TUE MAY 12 2026 | 08:19 AM

    ٹرمپ نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی بحالی پر پھر سے غور کیا جائے گا

    اجلاس میں امریکی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور وزیر جنگ سمیت فوجی حکام شریک ہوں گے، امریکی میڈیا
    ٹرمپ نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی بحالی پر پھر سے غور کیا جائے گا

    امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی زیر صدارت ایران معاملے پر قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایران جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے ، بات چیت میں ایران پر ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کی بحالی پر غور بھی شامل ہے۔

    اجلاس میں امریکی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور وزیر جنگ سمیت فوجی حکام شریک ہوں گے، خبر رساں ادارے نے دو اہلکاروں کے حوالےسے دعوی کیا کہ ٹرمپ کسی قسم کے فوجی ایکشن کی جانب مائل ہو رہے ہیں تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

    ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ فریڈم بحال کرنے یا ایران میں بقیہ اہداف پر حملہ کرنے کے آپشنز زیر غور آ سکتے ہیں۔

  • MON MAY 11 2026 | 08:38 PM

    ٹرمپ کا پیٹرول پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا عندیہ

    ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر نرمی دکھائی ہے لیکن یہ کافی نہیں
    ٹرمپ کا پیٹرول پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا عندیہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹرول پر وفاقی ٹیکس عارضی طور پر معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ 18 سینٹ فی گیلن وفاقی ٹیکس کو مخصوص مدت کے لیے معطل کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ عوام کو مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے ریلیف دیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر نرمی دکھائی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ایران نے بتایا کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیبات سے نیوکلئیر ڈسٹ خود نکالنا ہو گا۔ یہ اتنی گہرائی میں دفن ہے کہ ایران اس تک نہیں پہنچ سکتا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پراجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اور اس بار پراجیکٹ فریڈم زیادہ شدت سے شروع کیا جائے گا۔ جرنیلوں کا ایک بڑا گروہ ایران کے ساتھ تنازع میں اگلے اقدامات کے لیے میرے حکم کا انتظار کر رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ردعمل کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ایران

    انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میرے پاس ایران کے حوالے سے ایک پلان ہے۔ لوگوں کو لگتا ہے مجھ پر دباؤ ہے لیکن مجھ پر ایران ڈیل کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس کچھ نہیں بچا۔ ان کی نیوی اور فضائیہ نہیں ہے۔

  • MON MAY 11 2026 | 01:18 PM

    غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑی تو ایران بھرپور جواب دے گا، اسماعیل بقائی

    امریکی اقدام سےخطےکےاستحکام اورسلامتی کوشدید نقصان پہنچا، صورتحال مزید بگڑرہی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
    غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑی تو ایران بھرپور جواب دے گا، اسماعیل بقائی

    ایران نے امریکی مطالبات کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑنے پر مجبور کیا گیا تو ہم ضرور لڑیں گے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو ایک معقول تجویز دی تھی تاہم امریکا کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات غیر معقول ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ تہران کا مقصد صرف اپنے جائز حقوق کا تحفظ ہے۔

    ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدامات سے خطے کے استحکام اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے، اسماعیل بقائی نے کہا کہ اگر ایران کو لڑنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ضرور جواب دے گا۔

    ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی سفارت کاری کا موقع ملا، ایران اسے ضرور استعمال کرے گا جبکہ تمام سفارتی فیصلے ایرانی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

  • MON MAY 11 2026 | 08:33 AM

    ایران کا آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر سخت ردعمل

    امریکی اقدامات کا ساتھ دینے والے جنگی جہازوں کا فوری جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب وزیر
    ایران کا آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر سخت ردعمل

    ایران کا آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر سخت ردعمل آ گیا۔

    ایران نے آبنائے ہرمز میں فرانسیسی اور برطانوی جنگی جہازوں کی موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں غیرملکی افواج کی تعیناتی بحران کو مزید بڑھا رہی ہے۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی صلاحیت صرف ایران کے پاس ہے اور ایران کو اس اہم بحری گزرگاہ پر خودمختاری اور قانونی اختیار حاصل ہے۔

    ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی اقدامات کا ساتھ دینے والے جنگی جہازوں کو فوری جواب دیا جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ خطے کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔

  • MON MAY 11 2026 | 08:17 AM

    ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    ایران کے نمائندوں کا جواب پڑھا جومجھے پسند نہیں آیا ، امریکی صدر
    ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا جواب مکمل طور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کے مسودے پر ایران کا جواب مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

    ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایرانی نمائندوں کا جواب پڑھا جو انہیں پسند نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ ایران گزشتہ 47 برس سے امریکا کو انتظار کرا رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما کے دور میں ایران کو بڑی کامیابی ملی اور انہیں غیر معمولی فائدہ پہنچایا گیا، ٹرمپ کے مطابق اوباما نے اتحادیوں کو نظر انداز کرکے ایران کو ایک نیا اور طاقتور موقع فراہم کیا۔

    امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے ،ایرانی صدر

    امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر نقد دیے گئے اور واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کے بینک خالی کر دیے گئے۔
    ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران ایک بار پھر امریکا پر ہنس رہا ہے تاہم اب ایسا مزید نہیں ہوگا۔

  • SUN MAY 10 2026 | 09:29 PM

    امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے ،ایرانی صدر

    مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں،ہم کبھی بھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے
    امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے ،ایرانی صدر

    ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

    ایک بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں۔

    دشمن کیخلاف کارروائیوں کو آگے بڑھایا جائے ، سپریم لیڈر کی ایرانی فوج کے سربراہ کو ہدایت

    دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا،مجوزہ منصوبے میں عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مستقل خاتمے پر بات کی گئی۔

    ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔

ٹائم لائن
WhatsApp