سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کا 6 ارب ڈالر کا قرضہ معاف کردیا


ریاض: سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے وزرا نے منگل کے روز ہونے والی میٹنگ میں اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ انسانیت کی بھلائی اور دنیا میں سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کے روز کابینہ کا فیصلہ سعودی عرب کی انسانیت، سیاست اور معاشی کردارکے حوالے سے عزم کا اظہار ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے اسلامی تشخص اور 2030 کے ترقی سے متعلق منصوبے کی کامیابی کے لیے کاوشوں کا تسلسل ہے۔


متعلقہ خبریں