اٹلی میں طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی


روم: اٹلی میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد اس کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ملک کے شمال مشرقی ساحل پر ایک مقامی ہوٹل میں لہروں کے زور کو توڑنے کے لیے تعمیر کی گئیں دیواریں رات بھر چلنے والی طوفانی ہواوٗں کی وجہ سے منہدم ہوگئیں۔ پانی کے بہاؤ سے کشتیاں ڈوب گئیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اٹلی کے وزیر داخلہ ممیٹیو سالوینی کا کہنا تھا کہ انتہائی خراب موسم کے باعث نو افراد جاں بحق، چار زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔

مقامی سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملنے والی آخری لاش ایک سرفر کی تھی جو ساحلی علاقے ٹولیکا میں پائی گئی۔

اس خطے میں وفاقی دارالحکومت روم بھی شامل ہے جہاں پیر کے روز چلنے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹے سے زیادہ تھی۔


متعلقہ خبریں