ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح قرار


عمان: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشین ہاکی چیمپیئنزکا ٹرافی فائنل بارش کی نذر ہوجانے کے باعث دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپیئن قرار دے دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو ، دو مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت چکے ہیں۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے لیے کھیل گئے میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو تین کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

ٹورنامنٹ کے گروپ راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا تھا جب کہ گروپ اسٹیج راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی تھی تاہم اب قومی ٹیم اپنے روایتی حریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

ہفتے کو قومی ہاکی ٹیم نے کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پرتین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا جاپان سے تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پاکستان ٹیم نے سات پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس سے قبل 2016 کے ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر ہی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اس کا مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں