نیول چیف کا ’’سی سپارک‘‘ بحری مشقوں کا جائزہ

نیول چیف کا ’’سی سپارک‘‘ بحری مشقوں کا جائزہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج پاک نیوی کے بحری بیڑے کا دورہ کیا اور ’’سی سپارک‘‘ مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک بحریہ ترجمان کےمطابق امیرالبحر نے جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت اور ان کے جنگی حربوں اور چالوں کا مشاہدہ کیا ہے۔

نیول چیف نے مشق میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے بحری تحفظ کو یقینی بنانا بھی اس مشق کا حصہ ہے۔

 

دورے کے دوران امیر البحر کو مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگز بھی دی گئیں۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں