گستاخانہ ٹویٹ پر پاکستان کا ہالینڈ سے شدید احتجاج

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی گستاخانہ ٹویٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز نے گستاخانہ ٹویٹ کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور دفتر خارجہ میں گستاخانہ ٹویٹ پر باضابطہ طور پر سخت احتجاج کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے احتجاج سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کو ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی گستاخانہ مذموم حرکت پر تشویش ہے۔

اس سے قبل بھی گیرٹ ولڈر کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے کی مذموم کوشش ہوئی تھی۔ اس وقت بھی پاکستان نے ہالینڈ سے سفارتی سطح پر شدید احتجاج کیا تھا۔

اگست 2018 میں بھی پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہالینڈ کے سفیرکو طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ اس وقت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کی مذموم سازش کی جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں