ن لیگی ارکان کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی ازخود ختم

ن لیگی ارکان کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی ازخود ختم

لاہور: مسلم لیگ ن کے چھ ارکان اسمبلی کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی ازخود ختم ہو گئی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ارکان پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں بجٹ سیشن کے لیے داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی جو اس سیشن کے ختم ہوتے ہی ازخود ختم ہو گئی۔

جن ارکان پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں مسلم لیگ کے  پیر اشرف رسول، مرزا جاوید، ملک وحید، زیب النساء اعوان، طارق گل اور یاسین سوہل شامل تھے۔

یہ ارکان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے چھ لیگی اراکین کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن اراکین احتجاج کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے، شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے بعد اراکین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر وزیرخزانہ کی طرف اچھال دیں۔ اس موقع پر حکومتی ارکان نے صوبائی وزیرخزانہ کو اپنے حصار میں لے لیا اورانہوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران بھی اپنی تقریرجاری رکھی۔


متعلقہ خبریں