’پنجاب میں 72 فیصد بچے پرائمری تعلیم سے آگے نہیں پڑھ پاتے‘


بہاولپور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے کی ضرورت ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سروے کے مطابق آج پنجاب میں تعلیم 72 فیصد بچے پرائمری تعلیم سے آگے نہیں بڑھ پا رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں مڈل اسکول کا نہ ہونا، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، اور ناقص تعلیمی معیار بچوں کے اسکول نہ جانے کی بڑی وجوہات میں سے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ اکثر والدین اپنے بچوں کے لیے چھوٹی عمر میں نوکریوں کو غیر معیاری تعلیم کے حصول پر فوقیت دیتے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر یہی راستہ ہے کہ اسکولوں کو ڈبل شفٹ میں چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں سب سے بڑی مشکل فنڈز کی عدم دستیابی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی تعلیم پر توجہ نہیں دی.


متعلقہ خبریں