آسٹریلیا میں معاندانہ استقبال کے لیے تیار ہیں, ڈوپلیسی

آسٹریلیا میں معاندانہ استقبال کے لیے تیار ہیں: ڈوپلیسی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے دوران ملنے والے مخالفانہ رویے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

بین اقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے یہ بات منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔

ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں دورہ آسٹریلیا کے دوران کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت رویہ انہیں اب بھی یاد ہے، وہ اوران کی ٹیم اگلے ماہ ہونے والی سیریز میں بھی ایسے ہی رویے کی توقع کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے پچھلے دورے میں آخری ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ کو ایک سال کے لیے کرکٹ سے دور کردیا گیا تھا۔

اس ٹیسٹ میچ کے بعد ڈوپلیسی کو آسٹریلوی شائقین کی جانب سے سخت جملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور ایک ٹی20 میچ کے لیے اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں