شاہ محمود قریشی اور عراقی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کےعراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرخارجہ نے زائرین کو درپیش ویزہ مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے 41  ہزار زائرین کو ویزے جاری کرنے پر عراقی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ اب بھی پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد ویزے کی منتظر ہے، انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان زائرین کو جلد از جلد ویزے فراہم کیے جائیں۔

عراقی وزیر خارجہ نے پاکستان میں عراقی سفارتخانے کی طرف سے ویزہ دینے کے عمل میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی۔

ابراہیم الجعفری نے شاہ محمود قریشی کو وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انہیں دورہ عراق کی دعوت دی۔

عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔

 


متعلقہ خبریں