ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹس جاری


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع  نے بتایا کہ صوبائی اسمبلیوں کے 24 نشستوں میں سے 15 اور قومی اسمبلی کے بھی گیارہ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روک لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک قومی نشستوں پرکامیاب سات امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے گئے ہیں جبکہ کامیاب امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور این اے 53 سے کامیاب امیدوارعلی نواز اعوان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہ ہوسکا۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سمیت سندھ اسمبلی کی دونشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

پورے ملک میں ضمنی انتخابات ہوچکے ہیں لیکن ابھی کراچی کے حلقے این اے 247 پر انتخابی دنگل سجے گا جس کے لیے شہر قائد میں سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں