پھلوں پر آنے والی مکھیوں سے خبردار رکھنے والا ریڈار تیار


کینبرا: آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے کسانوں کے لیے پھلوں پر آنے والی مکھیوں سے خبردار رکھنے والا ریڈار سسٹم تیار کر لیا ہے۔

کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا سسٹم تیار کر لیا ہے جس سے پھلوں پر آنے والی مکھیوں کی حرکات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس سے ان مکھیوں کے خلاف اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

ریپڈ ایم سنسر وقت کے اعداد و شمار کے مطابق پھلوں پر آنے والی مکھیوں کی معلومات فراہم کرے گا۔

شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ریپڈ ایم سنسر نینسی شیلہورن کے مطابق اب تک کسان موسمیاتی ریڈار کے مطابق چلتے رہے ہیں اور اس کے مطابق ہی کارروائی کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی ایسا ریڈار نہیں ہے جو پھلوں پر آنے والی مکھیوں کے خلاف آگاہ کر سکے۔

نینسی کے مطابق پھلوں پر آنے والی مکھیوں کو اب تک مینوئل طریقے سے ہی چیک کیا جاتا ہے جس پر خرچہ زیادہ آتا ہے۔

یہ مکھیاں پھلوں اور سبزیوں پر انڈے دیتی ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو پیداوار میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو لاری مارشل سی ایس آئی آر او کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں پھلوں پر آنے والے کیڑوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔


متعلقہ خبریں