وفاقی کابینہ کا اجلاس، آئی ایم ایف سے مذاکرات اور اقتصادی امور پر غور

پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت دو ماہ میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

وزیرخزانہ اسد عمر نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی اور کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کابینہ کو احتساب قانون میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔


متعلقہ خبریں