حکومت نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، فاروق ستار

گلگت بلتستان کیلئے سب سے زیادہ آواز ہم نے اٹھائی، فاروق ستار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور اگر یہی حال رہا تو ملک میں جرائم بڑھ جائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے مقامی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کے بعد اب انصاف کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی عوام کو مایوس کر دیا ہے۔

بدھ کے روز کی گئی گفتگو میں انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ دعوے کرنے سے پہلے ہوم ورک کر لیا کریں ورنہ منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پیکیج نہیں ہے، انہیں چاہیے کہ ایسا پیکیج بنائیں جس سے عوام کو فائدہ ہو۔ حکومت کے بغیر پالیسی پر چلنے کے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت حالات کچھ ایسے ہیں کہ اس کے لیے مجھے ڈونکی کنگ فلم دوبارہ دیکھنا ہو گی۔

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے معاملے پر الگ سے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو گناہ نہیں کیے اُن کی بھی سزا دی جاری ہے جب کہ میں عدالتوں میں پیشی کا ریکارڈ بنا چکا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ بڑے چوروں کے نام بتانے کے لیے مجھے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس بھیجنا پڑے گا تاہم 39 لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جن کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا اور جن کے اخراجات آسمان تک ہیں تاہم اب تو جعلی اکاؤنٹس بھی نکل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں