پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ آج کراچی میں ہوگی

جشن آزادی، پاک بحریہ نے نیا نغمہ جاری کر دیا

فوٹو: فائل


کراچی: پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ آج کراچی میں ہو رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کمیشنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی شرکت کریں گے۔

فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس جہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

فلیٹ ٹینکر جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بنیادی طور پر جہازوں کے لئے مائع اور خشک کارگو کی ترسیل کے لئے ہے ۔ یہ جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے دشمن کی آبدوز اور جہاز کو نشانہ بنانے کا کام بھی انجام دے سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں