عبد الرحمان کا 100 ٹیسٹ وکٹیں پوری نہ کرنے پر افسوس

100 ٹیسٹ وکٹیں پوری نہ کرنے کا افسوس ہے، عبد الرحمان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیفٹ آرم اسپنر عبد الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کی خواہش کے ساتھ کرکٹ سے ریٹایئر ہورہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام ‘گیم پلان’ میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران لیفٹ آرم اسپنرنے استعفی کی وجوہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور بہتر پیشکش آئیں تو بیرون ممالک ہونے والی لیگز میں بھی حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عبد الرحمان نے بدھ کے روز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران دو ورلڈ کپ کھیلے لیکن ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 آؤٹ نہ کرسکا تاہم انگلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والے اسکواڈ کا حصہ بنے رہنا ان کے لیے قابل فخر ہے۔

2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گیارہ گیندوں پر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والےعبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انہیں پہچان دی اورانہیں پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ کرکٹر نے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ انہوں نے 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 30 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔


متعلقہ خبریں