رشوت کی نشاندہی کریں کارروائی کریں گے، شاہ فرمان


پشاور: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں رشوت اور کمیشن کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کی جانے والی نشاندہی پر کارروائی کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وہ خیبر پختونخواہ بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی معاونت سے پشاور میں نجی فائبر نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے باضابطہ طور پر نیٹ ورک کا افتتاح بھی کیا۔

نئے فائبر نیٹ ورک سے پشاور میں تیز رفتار انٹرنیٹ، ڈیجیٹل ٹی وی اور ٹیلیفون کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ نیٹ ورک کی جانب سے صوبے میں 1500 ملین روپے کی سرمایہ کاری سرکاری اداروں پراعتماد کا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں