ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا اندیشہ ہے۔

سندھ کے شہر کراچی، حیدر آباد اور سکھر کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات اور بارکھان میں آئندہ دو روز تک موسم خشک رہے گا جب کہ سبی میں گرمی پڑنے کا اندیشہ ہے اور وہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ دو روز تک موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ زیادہ درجہ حرارت مظفرآباد میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مری سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہے گا تاہم ڈیرہ غازی خان میں گرمی پڑنے کا اندیشہ کا ہے۔ ڈی جی خان میں کم سے کم درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ سب سے زیادہ گرمی ڈی آئی خان میں پڑنے کا امکان ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور مظفرآباد میں بارش ہوئی تھی۔ گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام سندھ میں مٹھی رہا جہاں کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں