آئی ایم ایف سےقرض نہ لینے کا کبھی نہیں کہا، عمران اسماعیل


سیہون شریف: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ہم نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم یہ کہتے آئے ہیں کہ ہماری کوشش ہو گی کے قرض نہ لیں اور اگرآئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی تو وہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

وہ حضرت قلندر لعل شہبار قلندرؒ کے مزار پرحاضری کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے وہ صرف کمپنیوں اور فیکٹریوں کے لیے ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قلندرؒ کے مزار پہ آنا اعزاز کی بات ہے اوریہ موقع نصیب والوں کو ملتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی ہیں۔

ایک سوال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ابھی قرضہ نہیں لیا ہے، ابھی تو صرف پی ٹی آئی کی حکومت نے بات چیت شروع کی ہے۔


متعلقہ خبریں