شہبازشریف کا ریمانڈ چیلنج کرنے کے لیے ن لیگ کی مشاورت

شہبازشریف کا ریمانڈ چیلنج کرنے کے لیے مشاورت جاریؔؔ| urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ن لیگی قائدین اور وکلاء شریک ہیں۔ اجلاس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے سے متعلق جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت نے مزید تفتیش کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

نیب نے اپوزیشن لیڈر کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور آج انہیں احتساب عدالت پیش کر کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود تھے۔ کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی اور مذاحمت کی گئی، پولیس کو صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں