بچہ اسکول جائے گا تو والدین کے لیے ہیلتھ کارڈ لائے گا


لاہور: حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ بچہ اسکول جائے گا تو  والدین کے لیے ہیلتھ کارڈ اور بے نظیر انکم اسپورٹ کارڈ لائے گا۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو والدین بچوں کو پرائمری تک اسکول نہیں بجھوائیں گے انہیں ہیلتھ انشورنس کارڈ نہیں ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ وہ  بے نظیر انکم اسپورٹ کارڈ کے لیے بھی اہل نہیں ہوں گے۔

اسی طرح حکومت پنجاب کی دیگر اہم سہولتیں بھی بچوں کو اسکول بھجوانے سے مشر و ط کر دی جائیں گی۔

حکومت نے اس سلسلے میں بجٹ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے لیے بل پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے والد ین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پرائمری تعلیم تک بچوں کو لازم اسکول بھیجیں۔

واضح رہے کہ تین سے ساڑھے تین لاکھ سالانہ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ مفت علاج کے لیے جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں