حکومت اسٹیٹس کو ختم نہیں کرنا چاہتی، سعید قاضی


اسلام آباد: معروف تجزیہ کار سعید قاضی کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹیٹس کو ختم نہیں کرنا چاہتی اس لیے وہ ایسے افراد کو آگے لا رہی ہے جو اسٹیٹس کو کے نمائندے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوزلائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کی بات کی جاتی ہے تو بڑی بڑی کتابیں پیش کی جاتی ہیں جبکہ حقیقت میں ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔

رانا مشہود کے معاملے پر سعید قاضی کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں کسی نا کسی کو قربانی کا بکرا بنا دیا جاتا ہے۔ ان کی رائے تھی کہ رانا مشہود کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔

پروگرام میں شریک بیرسٹر دانیال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے افراد کو آگے لا رہی ہے جن کے بارے میں وہ خود سوالات اٹھاتی رہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے قبل کسی وزیر داخلہ نے احتساب کے لئے کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا جن افراد سے کئی سالوں سے کوئی پوچھ کچھ نہیں کی گئی، شہریار آفریدی نے انہیں انسداد تجاوزات مہم کے تحت ذمہ دار قرار دیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعلی محمد کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی، عدالت اپنے وقت پر ہی کوئی فیصلہ جاری کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں