این ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد حصہ دیا جائے، فاٹا ارکان

پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع کے لیے ججز تعینات کر دیئے

اسلام آباد: فاٹا ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد حصہ جلد از جلد فاٹا کو دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فاٹا کو این ایف سی میں آئینی تحفظ دینے کا طریق کار تیار کیا جائے جبکہ اسلحے سے متعلق بھی کوئی پالیسی بنائی جائے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے علاقوں سے ایم پی ایز کی تعداد 16سے بڑھا کر 24 کر دی جائے اور فاٹا کے لیے ایم این اے کی موجودہ تعداد کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے ڈی پی کے لیے مختص رقم کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے۔

وفد کی قیادت منیرخان اورکزئی کر رہے تھے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی ملاقات کے دروان موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان کو تمام معاملات پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں