الیکشن کمیشن کا علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے علیم خان کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایاز صادق کی درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کے رکن سندھ عبدالغفار کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کر رہا تھا۔

علیم خان نے قومی اسمبلی کے پرانے حلقے این اے 122 کےانتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے تھے۔

علیم خان کے خلاف کارروائی کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ضمنی انتخابات سے متعلق علیم خان نے جعلی حلف نامے جمع کرائے ہیں۔

ایاز صادق نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ علیم خان کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں