جامعات کی رینکنگ: پاکستانی ادارے ٹاپ 500 میں نہ آ سکے



اسلام آباد: بہتر تعلیمی معیار کے حوالے سے دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستانی یونیورسٹیز پہلے پانچ سو کی فہرست میں کہیں بھی جگہ نہیں بنا سکیں۔

عالمی رینکنگ میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے اور کیمریج یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے۔  جامعات کی درجہ بندی طلبا کی تعداد، ریسرچ ورک، اساتذہ کی تعداد اور قابلیت کی بنیاد پر نکالی جاتی ہے۔

حال ہی میں جاری ریکنگ کے مطابق پاکستان کی کامسیٹس یونیورسٹی 601 ویں اور یونیورسٹی آف فیصل آباد 801 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کی رینکنگ  نیچے گر کر 801 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جب کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) اور گورنمنٹ کالج لاہور پہلی ایک ہزار جامعات میں بھی جگہ نہ بنا سکیں۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے سابق دیئرمین عطاالرحمان نے رینکنگ بہتر  بنانے کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

 


متعلقہ خبریں