سندھی نصاب میں شامل نہیں کیسے پڑھائیں، اولیول اسکولز



کراچی: صدر آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن طارق شاہ نے کہا ہے اولیول اسکولوں کے نصاب میں سندھی زبان شامل نہیں ہے تو وہ سندھی کیسے پڑھائیں۔

نجی اسکولوں میں سندھی مضمون پڑھانے کے معاملے پر آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سوال کھڑا کر دیا ہے۔

طارق شاہ نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں میں سندھی مضمون پڑھانے کو لازمی قرار نہ دیا جائے اور سندھی زبان کو اسکولوں میں اختیاری مضمون کے طور پر رکھا جائے اور جس کی مرضی ہو وہ پڑھ لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت تعلیم کے معاملے پر کوئی قدم اٹھا رہی ہے تو کم از کم نجی اسکولوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

طارق شاہ نے کہا کہ میٹرک کے 95 فیصد اسکولوں میں سندھی مضمون پڑھایا جاتا ہے۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے 24 ستمبر کو سندھ کے تمام نجی اسکولوں میں بھی سندھی مضمون کو لازمی پڑھانے کی ہدایت جاری کی تھیں اور سندھی نہ پرھانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور نجی اسکولوں کو سندھی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی شرط رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں