نیکٹا کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

نیکٹا کے اعلی سطحی اجلاس جس میں خزانہ، دفاع اور قانون کے وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

نیکٹا اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف 20 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نیکٹا کو مزید موثر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی نیکٹا کا کوئی اجلاس طلب کیا گیا تاہم اب نیکٹا کو فعال کرنے کے لیے ہمیں اقدامات کرنے ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکیوٹی اداروں نے قربانیاں دی ہیں جب کہ سیکیورٹی صورت حال کو بہتر کرنے میں پاک فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

نیکٹا کا ادارہ گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی کامیابی کے لیے موثر رابطے اور منظم کوششوں کو فروغ دینا تھا۔


متعلقہ خبریں