اسلام آباد پولیس میں اصلاحات کریں گے، شہریار آفریدی


اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ڈھانچے میں طویل المدتی اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اسلام آباد پولیس کی استعداد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے اس ضمن میں خصوصی اسکول اور نئے یونٹس تشکیل دینے کا عندیہ بھی دیا۔

پنجاب پولیس میں اصلاحات اور عملدرآمد کے حوالے سے قائم کمیشن کے سربراہ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ناصر خان درانی سے ملاقات کے دوران وزیرمملکت نے بتایا کہ بہت جلد رفاہ عامہ اور کمیونٹی کو شامل کرنے سے متعلق نئے پراجیکٹس بھی متعارف کیے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد میں خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی طرز پر ماڈل پولیس لا متعارف کرانے سمیت اصلاحات سے متعلق دیگر امور بھی زیرغور آئے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ اسلام آباد پولیس کو آپریشنل اور مالیاتی معاملات میں خودمختاری دینے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں