امریکہ کا کاروباری طبقہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، اسد قیصر


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکہ کا کاروباری طبقہ پاکستان میں کسی خوف کے بغیر سرمایہ کاری کرے، اسے ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پہلی پاک امریکہ بزنس اپرچیونٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص اقتصادی پالیسیوں، سیا سی عدم استحکام اور دہشت گردی کی وجہ سے ماضی میں ملک کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے تاہم ملک کو درپیش چیلنجنز اور قومی مسائل پر مل جل کر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ قومی خوشحالی اور دیرپا ترقی کا انحصار حکو متوں کے شانہ بشانہ کا م کر نے والی کا روبا ری برا دری پر ہوتا ہے، پا کستان کی کاروباری برادری نے سما جی، اقتصادی ترقی اور قومی خوشحا لی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متا ثرہ علا قوں خصوصاً خیبرپختونخوا میں کاروبا ری سرگرمیاں جا ری رکھنا انتہائی مشکل تھا، کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے خزانہ اور تجارت کے وزرا سے بات کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ  کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسی بھی بنائی جائے گی۔

پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ قومی اہمیت کے حامل تمام ایشوز پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گی، تمام چیلنجز کے با وجود معیشت، سیا سی محاذ اور دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حا صل ہوئی ہیں۔ علاقائی یکجہتی اور روابط کی حو صلہ افزائی کرنا پا کستانی پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ہے۔

سی پیک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے پا کستان اور پو رے خطے میں تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں