کراچی پولیس کے ہتھیار تبدیل کرنے کا حکم

شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات

کراچیپولیس کے سربراہ ڈاکٹر امیرشیخ نے پولیس کے خودکار ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خودکار اسلحہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنتا ہےاور اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات ہوئے ہیں جو عوامی مقامات پر برے تاثر کا سبب بنتے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالوردیا جائے۔ کراچی پولیس کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ڈیوٹی، پولیس پٹرولنگ اور پکٹس پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو خودکاراسلحہ اور ایک پستول دیا جائے۔ 

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مددگار 15 موبائل کو بھی خودکار اسلحہ اور ایک پستول دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پرخودکار ہتھیاروں کی نہ نمائش کی جائے اور نہ ہی کسی پر تانا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو بھی چھٹی پر چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا چارج بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ کو سونپ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں