ملتان میں واسا کا ون ونڈو آپریش ناکام


ملتان: واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کا ملتان میں شروع کیا گیا ون ونڈو آپریش ناکام ہو گیا ہے اور دو ہزار سے زائد سائلین کی فائلیں بوریوں میں بند پڑی ہیں۔

ملتان میں واسا مالی بحران کا شکار ہے ایسے میں ریکوری ون ویڈو آپریشن افسران کی غفلت کی وجہ سے سست روی کا شکارہے۔  دو ہزار سے زائد سائلیں کی شکایات درستگی کی فائلیں بوریوں کی نظر ہو گئیں۔

محکمہ میں ون ونڈو آپریشن کے انچارج نے کرپشن کے خلاف کمر کس لی اور تمام فائلیں نکالنے کا حکم دے دیا۔

انچارج ون ونڈو آپریشن افتاب قاضی کا کہنا ہے کہ بہت ساری فائلیں پینڈنگ ہیں جس کی وجہ سے ریکوری میں مشکل ہو رہی ہے دو ہزار پندرہ تک کی فائلیں پڑی ہیں فیلڈ اسٹاف کی رپورٹس ہیں کہ کسی نے کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹولا محکمے میں ایسا ہے کہ کوئی پیسے دے تو فائلیں آگے چلاتے ہیں مگر اب میں ایسا یہاں نہیں کرنے دوں گا۔

لمبی لمبی قطاروں میں سائلین ون ونڈو آپریشن کی کھڑکی کے پاس کئی کئی گھنٹے کھڑے رہتے ہیں شہری تو شہری واسا محکمے کا اپنا عملہ بھی پریشان ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہیں کہ ون ونڈو آپریشن کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ ان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں