پاکستانی محمد عباس:کاؤنٹی میں دس وکٹیں لے اڑے


برطانیہ: پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے میدان میں پرخچے اڑا دیے۔

محمد عباس نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے وہئے درہم کی دس وکٹیں حاصل کیں اوراپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔

درہم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لیسٹر شائر نے 321 رنز بنائے لیکن جواب میں مخالف ٹیم محمد عباس کی باؤلنگ کے آگے جو لڑکھڑائی تو پھر سنبھل نہ سکی اورریت کا ڈھیر ثابت ہوئی۔ 

محمد عباس کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے درہم کی ٹیم ایک ہی دن میں دو مرتبہ پویلین لوٹ گئی جس کے نتیجے میں لیسٹر شائر کو میچ میں ایک اننگز اور 194 رنز سے فتح ملی۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس نے پہلی اننگز میں صرف 23 رنز دے کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے 29 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں