10 محرم کے لیے راولپنڈی پولیس کا ٹریفک پلان


راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے اور متبادل راستوں کی تفصیل بھی عوام کو پیش کر دی ہے۔

سی ٹی او محمد بن اشرف نے پلان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یوم عاشور پر 07 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز، 671 وارڈن افسران اور 163 ٹریفک اسسٹنٹس اسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دس محرم الحرام کو بوجہ ماتمی جلوس کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ ڈی اے وی کالج چوک، ناؤلٹی سینما چوک، تھانہ سٹی، روشن بیکری چوک، ہملٹن چوک، شاہ اللہ دتہ روڈ، بانسانوالہ چوک اور پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈائیورشنز ہوں گی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جا ئے گا۔ شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات، معاونت اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 051.9272839 پر رابطہ کریں۔

 


متعلقہ خبریں